بٹ خیلہ بازارمیں لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر29دکاندارگرفتار

منگل 12 مئی 2020 18:18

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض محسود کی خصوصی ہدایت پر لاک ڈاؤن کے پیش نظر سرکاری احکامات پر عملدرآ مد کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد اور لیویز صوبیدار میجر فرید اللہ خان کے ہمراہ گزشتہ شب اچانک بٹ خیلہ بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 29 دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں