ملاکنڈ،سخاکوٹ کے علاقے کچے کوپر میں بارش کی وجہ سے چھت گر گئی، دو بچےجاں بحق

ہفتہ 2 مارچ 2024 16:52

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) تحصیل درگئی کے علاقے کچے کوپر میں بارش کے وجہ سے کچے مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کچے کوپر میں شیرزمین ولد محب اللہ کے کچے مکان کا کمرہ شدید بارش کی وجہ سے اچانک منہدم ہوگیا جسکے نتیجے میں آٹھ سالہ بسماء بی بی، دس سالہ نبیلہ بی بی دختران سلیم خان، مرسلین ولد سلیم خان،تین سالہ عمر خان ولد اور علیشباء ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کیا جہاں کم سن بچی نبیلہ اور تین سالہ عمر خان زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گئے۔ کمرے کی چھت گرنے سے کمرے میں پڑے قیمتی سامان کوبھی شدید نقصان پہنچا۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں