جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی نے مفتی محمود کانفرنس میں بھرپور شرکت کااعلان کردیا

جمعرات 12 اکتوبر 2023 17:12

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2023ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی نے مفتی محمود کانفرنس میں بھرپور شرکت کااعلان کردیا۔14اکتوبر پشاور میں ہونے والے مفتی محمود کانفرنس میں تحصیل درگئی سے ہزاروں کارکنان شرکت کرینگے۔مولانامفتی محمود کی ملک وقوم کیلئے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی کے قائمقام امیر وی سی چیئرمین مولانا حبیب گل و یونین کونسل سخاکوٹ جدید کے جنرل سیکرٹری اور وی سی چیئرمین مولاناسجاد علی حقانی نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی محمود کانفرنس ملک کی سیاست کارخ تبدیل کریگی مفتی محمود نے ملک قوم کیلئے قربانیاں کیلئے جو قربانیاں دی ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے انہوں نے ملک کو 1973کامتفقہ ائین دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور ضلع ملاکنڈ اور خاص کر تحصیل درگئی سے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اس میں شرکت کریگی۔\378

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں