شیخو پو رہ ، مانانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 معصوم بہن،بھائی جاں بحق،5 زخمی

منگل 28 اپریل 2020 21:21

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2020ء) مانانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 معصوم بچے بہن۔بھائی جاں بحق اور 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھاہستے بستے بدقسمت گھرانے میں صفت ماتم بچھ گئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیموں نے بروقت طبی امداد دینے بعد زخمیوں کو ہسپتال ریفر کر دیا تفصیلات کے مطابق مانانوالہ کے نواحی گاؤں لاگر میں محمد طاہر جاوید نامی شخص نے گھر میں مکان کی تعمیر کا کام شروع کر رکھا تھا مکان کی تعمیر کے دوران ایک کمرے کا ملبہ دوسرے مکان کی چھت پر اکٹھا کر رکھا تھا زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے ٹی آئرن اور گاڈر کی چھت نیچے گر جانے سے ایک ہی بدقسمت گھرانے کے 7 افراد ملبے تلے دب گئے 12 سالہ محمد طیب طاہر اور 8 سالہ عرشہ بتول دونوں بہن بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ 40 سالہ طاہر جاوید اور اس کی اہلیہ 35 سالہ فوزیہ بی بی اور تین بچے 10 سالہ محمد سمیع اللہ۔

(جاری ہے)

4 سالہ محمد ریحان۔اور 2 سالہ محمد صائم شدید زخمی ہو گئے ہیں ریسکیو 1122 شیخوپورہ کے عملے نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد دینے بعد ہسپتال ریفر کر دیا ہے اور جاں بحق ہونے والے دونوں بہن بھائی کی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے مکان کی چھت گرنے سے پیش آنے والے دلخراش واقعہ میں ننھے بہن بھائی کی ہلاکت پر علاقہ بھر میں سوگ کی فضائ پھیل گئی ہستے بستے خوشیوں بھرے گھرانے میں صف ماتم بچھ گئی ہر آنکھ آشکبار اور دل افسردہ دکھائی دیا زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں