مانانوالہ ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی

پیر 12 فروری 2024 12:58

مانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) مانانوالہ ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی واقعات کے مطابق فیصل آباد روڈ پر کٹیانوالہ سٹاپ پر تیز رفتار بس کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار کاشف ۔

(جاری ہے)

راشد موقع پر جاں بحق ہو گئے دوسرا حادثہ مانانوالہ ننکانہ روڈ پر ہوا تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے نواحی گاؤں کوٹوار کے رہائشی محنت کش حنیف ۔ عدیل ۔عمران اور ندیم جو گدھا گاڑی پر جانوروں کے لیے چارہ لینے جا رہے تھے ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث گدھا گاڑی کو کچل دیا جس سے حنیف اور عدیل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ عمران اور ندیم شدید زخمی ہوگئے پولیس نے ٹریکٹر گاڑی اور نعشوں کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں