مانانوالہ ،ڈکیتی کی واردات، تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے میڈیسن کمپنی کی وین کے عملے کو لوٹ لیا

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:00

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) مانانوالہ کے نزدیک ڈکیتی کی واردات تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے میڈیسن کمپنی کی وین کے عملے کو لوٹ لیا، ڈاکو سیل مین نعیم عباس اور ڈرائیور محمد رفیع بھٹی کو وین سمیت یرغمال بنا کر ویرانہ میں لے گئے ڈاکوں نے مزاحمت کرنے پر سیل مین نعیم عباس کو پستول کا بٹ مار کر زخمی کر دیا ڈاکو سیل مین اور ڈرائیور سے سات لاکھ روپے اور وین چھین کر فرار ہو گئے میڈیسن کمپنی کے ایریا منیجر جمیل نے مقدمہ کے لیے درخواست تھانہ مانانوالہ جمع کرا دی ڈاکو ننکانہ کے قریب وین کے چاروں ٹائر پنکچر کر کے وین چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس نے وین قبضہ میں لے لی ہے۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں