ریاست اور اداروں سے اپیل کرتا ہوں برتری والوں کو حکومت بنانے دیں،جاوید لطیف

منگل 20 فروری 2024 17:11

ریاست اور اداروں سے اپیل کرتا ہوں برتری والوں کو حکومت بنانے دیں،جاوید لطیف
مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ریاست اور اداروں سے اپیل کرتا ہوں جن کو برتری دلوائی انھیں کو حکومت بنانے دیں۔

(جاری ہے)

پتہ چل جائے کہ 9 مئی کے مجرم کیا کررہے ہیں ایسے عناصر کو اکثریت دلانے کے لیئے پوری سہولت کاری کی گئی ہے ایسے لوگوں کی مقبولیت کا چھ ماہ میں پتہ چل جائے گا ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریاست اور اداروں سے اپیل کرتا ہوں جن کو برتری دلوائی انہیں کو حکومت بنانے دیں چھ ماہ میں آٹا دال کے بھاو اور مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا ملکی سیاست کا محور آج بھی میرے قائد میاں نواز شریف ہیں جو پاکستانی عوام کا دکھ درد رکھتے ہیں اور عوام کی آخری امید کی کرن بھی میاں نواز شریف ہیں 9 مء کے مجرموں کے آج بھی سہولت کار موجود ہیں جو مکمل سہولت کاری فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں جو ملکی سالمیت کے ساتھ گھناؤنی سازش کررہے ہیں جو ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کے درپے ہیں اور ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ میرے حلقہ کی عوام نے مجھے منتخب کیا مگر میرے خلاف سازش کی گئی ہے میں آپنے حلقہ کی عوام کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے بھاری اکثریت میں میاں نواز شریف کو ووٹ دیا ہے میاں نواز شریف ہی ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں اور عوام کی امید کی آخری کرن ہیں

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں