مانانوالہ ، جیل انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ ایک اورقیدی زندگی کی بازی ہار گیا

بدھ 14 فروری 2024 11:55

مانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) جیل انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ ایک اور قیدی زندگی کی بازی ہار گیا جاں بحق ہونے والا 48 سالہ مدثر بلوچ نامی شخص بستی بلوچاں کا رہائشی تھا جیل کی بیرک میں اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد منت سماجت کرتا رہا کہ مجھے ہپستال لے جاؤ مگر کسی نے نہ سنی 2 دن گزرنے کے بعد جیل میں موجود ہسپتال میں رکھا گیا مگر جیل میں ایمرجنسی علاج کی سہولیات نہ ہونے سے طبیعت زیادہ خراب ہو گئی جاں بحق ہونے والا مدثر نامی شخص بیرک میں سسکتا رہا مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی ڈی ایچ کیو ہسپتال جب منتقل کیا گیا تب تک مدثر کی حالت انتہائی تشویشناک ہو چکی تھی ہسپتال پہنچنے پر حالت غیر دیکھ کر ہسپتال انتظامیہ نے لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پہنچتے ہی مدثر نامی شخص جان کی بازی ہار گیااگر میرے بھائی کو ٹائم پر ہسپتال منتقل کیا جاتا تو اس کی جان بچ سکتی تھی: لواحقین نعش کی پوسٹمارٹم کے بعد تدفین کر دی گ?ی لواحقین نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ انکوائری کروا کر زمہ داروں کو سزا دی جائی-

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں