لیاقت علی کی اے ایس آئی رانا عبدالقیوم اور پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی 2 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 3 اپریل 2024 20:03

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) ڈی پی او شیخوپورہ زاھد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او مانانوالہ انسپکٹر چوہدری لیاقت علی کی اے ایس آئی رانا عبدالقیوم اور پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی 2 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

(جاری ہے)

بھاری مقدار میں منشیات برآمد زیر حراست ملزمان علاقہ غیر سے منشیات لا کر مانانوالہ و دیگر شہروں میں وسیع پیمانے پر فروخت کرتے تھے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق مانانوالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں منشیات فروشی و دیگر جرائم میں اضافہ کے پیش نظر نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ انسپکٹر چوہدری لیاقت علی اور اے ایس آئی رانا عبدالقیوم نے ڈی پی او شیخوپورہ زاھد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر ملزم خورشید پٹھان ساکن بنوں کے قبضہ سے 1450 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ دوسری کارروائی کے دوران مانانوالہ جی ٹی روڈ کڑکن چوک سے گھیرا ڈال کر ملزم شدی اللہ پٹھان ولد بشیر احمد پٹھان ساکن لکی مروت کو گرفتار کر کے 1500 گرام چرس برآمد کر لی زیر حراست مزکورہ ملزمان علاقہ غیر سے منشیات لا کر وسیع پیمانے پر فروخت کرتے تھے مانانوالہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ایس ایچ او مانانوالہ انسپکٹر لیاقت علی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں جن کا خاتمہ مکمل طور پر کیا جائے گا عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی کا عمل یقینی بنایا جائے گا ۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں