آئے روز مختلف مقدمات درج کرکے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،نو منتخب خرم منورمنج

پیر 19 فروری 2024 17:59

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نو منتخب ممبر قومی اسمبلی و سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب خرم منور منج نے کہا ہے کہ آئے روز مختلف مقدمات درج کرکے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ھے جوقابل مذمت ہے۔ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کسی بھی قسم کی کرپشن یا بے ضابطگیوں میں ملوث نہیں ہوں میں آپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے نوجوانوں کی امید کی کرن اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں وہ بھی بنائے گئے خود ساختہ مقدمات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے عوام کے سامنے سب کچھ عیاں ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 116 شیخوپورہ و سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بھی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرکے ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے جو جس کی میرے حلقہ کی عوام شدید مذمت کرتی ہیں کیونکہ میرے والد مرحوم سابق ممبر قومی اسمبلی حاجی منور حسین منج نے بھی ہمیشہ عوام کی خدمت کی جنہوں کو آج بھی حلقہ کی عوام خراج تحسین پیش کرتی ھے اور میرے آبا و اجداد کی عوام دوست روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقہ کی عوام نے جس تاریخ ساز کامیابی سے مجھے فتح دلائی ھے یہ میں اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں وہ دن دور نہیں ہیں جب حلقہ کی عوام کے تمام دیرینہ مسائل حل کرکے ان کی محبتوں کا حق ادا کروں گا نو منتخب ممبر قومی اسمبلی خرم منور منج نے مزید کہا کہ مانانوالہ۔

(جاری ہے)

فاروق آباد۔صفدر آباد۔جھبراں۔خانقاہ ڈوگراں فیروز وٹواں اور تمام دیہاتوں کی عوام میرے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے مجھے آپنے قیمتی ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے میرے خلاف آئے روز درج کیئے جانے والے مقدمات میری پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی کی سزا ہے اور مقدمات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے انشائ اللہ سرخرو ہو کر نکلوں گا حلقہ کی عوام میرے ساتھ کھڑی ہے یہ جھوٹے مقدمات میرا حوصلہ پست نہیں کر سکتے حق سچ کی فتح انشائ اللہ یقینی ہو گی اور یہ قید و بند کی صعوبتیں مجھے عوامی خدمت سے نہیں روک سکتیں حق سچ کی فتح ہوگی=

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں