ن لیگ اورنواز شریف کا سپاہی ہوں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، برجیس طاہر

پیر 19 فروری 2024 17:59

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2024ء) سابق وفاقی وزیر گلگت بلتستان و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور قائد میاں نواز شریف کا سپاہی ہوں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے آپنے حلقہ کی عوام کے دکھ سکھ میں برابر کا شریک ہوں اور انشاء اللہ آپنی عوام کے درمیان موجود رہوں گا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر جہدو جہد کا عمل جاری رکھا پنجاب کی وزیر اعلی منتخب ہو کر انشاء اللہ پنجاب کی احساس محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور تعمیر و ترقی کا نیاء دور شروع ہو گا ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر نے گزشتہ روز مانانوالہ کے نواحی گاؤں ولی پور بوڑا میں سیاسی و سماجی معروف شخصیت میاں محمد رمضان بھٹہ خشت والے کی رہائش گاہ پر میڈیا اور ن لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف میرا قائد ہے اور میں آپنے قائد کا سپاہی ہوں پارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے جو بھی مجھے ذمہ داری سونپی گئی انشائ اللہ احسن طریقے سے نبھاوں گا پی ٹی آئی سیاست نے سیاست سے اخلاقیات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے بدزبانی اور بد اخلاقی کو پروان چڑھا کر اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے جو قابل مذمت عمل ہے ولی پور بوڑا میں گھر ہے جس کو انڈسٹریل فیڈر واپڈا کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے پایہ تکمیل تک پہنچا کر دیا اور دیگر منصوبہ جات بھی میری عوام دوست سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے بعد ازاں سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے گزشتہ دنوں حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان راشد علی اور کاشف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے لیئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالٰی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے =

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں