مانانوالہ وگردونواح میں میڈیکل سٹوروں پر مریضوں کی لمبی لائنیں ، جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت ، ہیلتھ کیئر کمیشن ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی

پیر 4 دسمبر 2023 17:29

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) مانانوالہ وگردونواح میں میڈیکل سٹوروں کی آڑ میں دھڑلے سے پریکسٹ کی جانے لگی میڈیکل سٹوروں پر مریضوں کی لمبی لائنیں میڈیکل سٹور چلانے والے وڈے ڈاکٹر بن گئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کیئر کمیشن ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی کی جانے لگی تفصیل کے مطابق مانانوالہ میں عطائیت جیت گئی غریب عوام ہار گئی گلی گلی گاوں گاوں جعلی اور غیر رجسٹر میڈیکل سٹوروں پر پریکٹیشنرز کی بھرمار غریب عوام جعلی اور غیر معیاری ادویات کھانے پر مجبور ہیلتھ اینڈ کیئر کمیشن کے قواعد و ضوابط کو ہوا میں اڑا کر عوام کو معیاری ادویات سے دور کر کے غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے والے ہی مبینہ طور پر پشت پناہی کرنے لگے عوامی سماجی شہری حلقوں کا عطائی اورغیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز اور عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس بند کرنے کا مطالبہ جعلی ادویات کی فروخت کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے میڈیکل سٹوروں سے ماہانہ لاکھوں روپیہ اکٹھا کیے جاتے ہیں ڈرگ انسپیکٹر کہ دفتر کا عملہ بھی مبینہ طور پر اس مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے سی ای او ہیلتھ،ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ ،ڈی ایچ او ہیلتھ سمیت ڈرگ و انسپیکٹر،کوالٹی کنٹرولر نے مبینہ طور پر آنکھیں بند کر لی ہیں

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں