دریائے سرن میں زہریلے پائوڈر اور کرنٹ سے مچھلی کا شکار جاری

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) دریائے سرن میں زہریلے پائوڈر اور کرنٹ کے ذریعہ مچھلی کا شکار جاری ہے، مچھلی کے غیر قانونی اور غیر روائتی طریقوں کے شکار سے مچھلی کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ محکمہ فشری اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کریں۔

(جاری ہے)

سرن کی سماجی شخصیت اختر منیر خان سرخیلی نے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سرن میں زہریلے پائوڈر اور کرنٹ کے ذریعہ مچھلی کا شکار زوروں پر ہے اور موجودہ وقت میں بارشوں کے نہ ہونے سے دریا کے پانی میں کمی سے زہریلی پائوڈر کا استعمال زیادہ ہو گیا ہے جس سے ایک طرف خوش ذائقہ مچھلی ناپیدا ہوتی جا رہی ہے تو دوسری طرف آبی حیات بھی ختم ہو رہی ہیں، زہریلے مواد سے پانی آلودہ ہو رہا ہے جس سے دیگر مچھلیوں اور آبی حیات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں