بالاکوٹ، شارٹ سرکٹ کے باعث مکان میں آتشزدگی ،سامان جل کر خاکستر

منگل 6 دسمبر 2022 17:46

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2022ء) بالاکوٹ کے نواحی گاؤں بٹنگی گھنیلا میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے سامان جل کر خاکستر ہوگیاجس کے بعدمتاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنےپر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاندان نے اسسٹنٹ کمشنر بالا کوٹ سے ایک درخواست میں فوری مدد اور رہائشی خیموں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا چار کمروں پر مشتمل مکان شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے جل کر خاکستر ہو گیا اور اس کے2خاندان کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لہذا ان کی فوری مدد کی جائے اور انہیں رہائشی خیمے فراہم کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں