مانسہرہ سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹا وین الٹ جانے سے چار مسافر جاں بحق ،ْ گیارہ زخمی

ہفتہ 18 اگست 2018 13:36

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) چک شاہ محمد کے قریب موٹر وے پر مانسہرہ سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹا وین الٹ جانے سے چار مسافر جاں بحق اور ایک خاتون اور تین بچوں سمیت 11 شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات مانسہرہ سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس وین ضلع ہری پور کی حدود چک شاہ محمد کے قریب موٹر وے پر اُلٹ گئی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، موٹر وے پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے جنہوں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ریسکیو کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہری پور منتقل کیا۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کیڈٹ محمد صابر کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی ٹیوٹا ہائی ایس مسافر وین نمبر پشاور ای 7538- مانسہرہ سے راولپنڈی جا رہی تھی جو شاہ مقصود کے مقام سے موٹر وے پر داخل ہوئی اور تھوڑی ہی دیر بعد حادثہ کا شکار ہو گئی تاہم ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ گاڑی تیز رفتاری یا ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ کا شکار ہوئی ہے ۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں