اوگی کے گائوں دھڑہ کے رہائشی لڑکی مانسہرہ میں کمرہ میں گیس لیکیج کے باعث جاں بحق ہوگئی

پیر 17 دسمبر 2018 14:38

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) اوگی کے گائوں دھڑہ کے رہائشی لڑکی مانسہرہ میں کمرہ میں گیس لیکیج کے باعث جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگی کے گائوں دھڑہ سے تعلق رکھنے والے شخص نذیر جو اہل خانہ کے ہمراہ مانسہرہ میں رہائش پذیر تھا، کے گھر کے ایک کمرہ میں گذشتہ روز گیس لیکیج کے باعث اس کی جواں سالہ بیٹی دم گھنٹے سے جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ کی میت کو بعد ازاں آبائی گائوں دھڑہ لایا گیا جہاں اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں متوفیہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں