کنڈ بنگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 35 بکریاں ہلاک ہو گئیں، چرواہا شدید زخمی

منگل 21 مئی 2019 14:53

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) مانسہرہ کے علاقہ کنڈ بنگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 35 بکریاں ہلاک ہو گئیں، چرواہا آسمانی بجلی سے شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چرواہا مالیاں کی طرف اپنی بکریاں لے کر جا رہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر آ گری جس سے اس کی لاکھوں روپے مالیت کی 35 بکریاں ہلاک ہو گئیں جبکہ چرواہے بھی آسمانی بجلی کی وجہ سے شدید ہوا۔ واضح رہے کہ چرواہا صابر اپنی بکریوں کو واپس مالکیا کی طرف لیکر جا رہا تھا کہ اس حادثہ کا شکار ہوا۔ ہلاک ہونے والی بکریوں کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے چرواہا کی مالی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں