شمدھڑہ سکول فائرنگ کیس کا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

جمعہ 23 اگست 2019 14:25

اوگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) اوگی کے شمدھڑہ سکول فائرنگ کیس میں پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، فائرنگ استاد کی شاگرد کو سرزنش کا نتیجہ نکلا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 20 اگست کو گورنمنٹ ہائی سکول کا استاد عاقب رئوف حسب سابق کلاس میں طلباء کو پڑھا رہے تھے کہ اس دوران مبینہ طور پر نہم کلاس کے طالب علم سید سجاد شاہ سکنہ میر بانڈی نے اپنے استاد پر فائرنگ کر دی، گولیاں کپڑوں کو پار کر کے نکل گئیں اور خوش قسمتی سے استاد بچ گئے، ملزم ارتکاب جرم کے بعد پستول لہراتے ہوئے فرار ہو کر روپوش ہو گیا۔

اوگی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی شب و روز تلاش جاری رکھی۔ گذشتہ روز ملزم کی علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل اوگی ابرار خان کی نگرانی اور قیادت میں ایس ایچ او تھانہ اوگی ناصر خان، تفتیشی آفیسر انسپکٹر سجاد خان بمعہ نفری کے بڑی جدوجہد کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں