بفہ تا خواجگان 6 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع

منگل 15 اکتوبر 2019 14:19

بفہ تا خواجگان 6 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) بفہ تا خواجگان پانچ کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے چھ کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا۔ مذکورہ سڑک کی تعمیر کے ساتھ دونوں اطراف سے نکاسی آب کیلئے نالیوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، فنڈ کے اجراء میں سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل مانسہرہ شاہد رفیق خان، سابق ممبر ضلع کونسل شاد محمد خان، سابق نائب ناظم امیر محمد خان بفہ خورد کی بھرپور کوششیں شامل حال ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے بفہ تا خواجگان سڑک جس کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ تھی اور اپر و لوئر پکھل کی اس مصروف شاہراہ کی تعمیر کیلئے سابق بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ اہلیان علاقہ اور ٹرانسپورٹروں نے بھرپور آواز بلند کی تھی جس پر صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان نے علاقہ کے نمائندہ وفد سے چند ماہ قبل ملاقات کر کے اس اہم مسئلہ کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے منظور شدہ فنڈز جاری کرنے کے احکامات محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو جاری کئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مذکورہ بفہ دوراہا تا خواجگان سڑک کیلئے سابق رکن صوبائی اسمبلی و موجودہ رکن قومی اسمبلی حاجی صالح محمد خان نے کوششیں بروئے کار لا کر اس وقت کی صوبائی حکومت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے آٹھ کروڑ روپے کی منظوری حاصل کی جس کیلئے پہلے فیز میں بفہ دورہا سے بفہ اڈہ تک سڑک تعمیر کی گئی۔ بعد ازاں حکومت کے خاتمہ پر مذکورہ فنڈز دوسرے فیز کیلئے جاری نہیں ہو سکے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں