مانسہرہ،کار الٹ گئی، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، دو زخمی

ہفتہ 4 ستمبر 2021 15:24

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) مانسہرہ میں کار الٹنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہری پور سے مانسہرہ آنے والی کار ہزارہ ایکسپریس وے پر قلندر آباد انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں