بالاکوٹ میں شوہال پل سے سیلفی لیتے ہوئے نوجوان دریائے کنہارمیں ڈوب گیا

بدھ 11 مئی 2022 16:38

بالاکوٹ میں شوہال پل سے سیلفی لیتے ہوئے نوجوان دریائے کنہارمیں ڈوب گیا
بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) بالاکوٹ میں شوہال پل سے سیلفی لیتے ہوئے نوجوان دریائے کنہارمیں ڈوب گیا۔ریسیکو1122نے نوجوان کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزپنجاب سے آیا ہوا سیاح تنزیل رحمت ولد رحمت علی شوہال پل پر کھڑا سیلفی لے رہا ہے۔اس دوران نوجوان کا پاؤں پھسلنے سے دریا کنہار میں گر گیا۔وقوعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کے ٹیم موقع پرپہنچ آئی اورنوجوان کی تلاش شروع کردی۔آخری اطلاعات آنے تک نوجوان کی تلاش جاری ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں