اوگی میں پائیدار امن کے قیام اور لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا، اے سی شبیر احمد آکاش

بدھ 19 ستمبر 2018 14:30

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر اوگی شبیر احمد آکاش نے کہا ہے کہ اوگی میں پائیدار امن کے قیام اور لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا، اوگی کے جملہ مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وہ گذشتہ روز پی پی پی ہزارہ ڈویژن کے نائب صدر حاجی رفیق خانخیل سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اوگی میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے، اوگی کے تمام جملہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ حاجی محمد رفیق خان خیل نے اے سی اوگی شبیر احمد آکاش سے ملاقات کے دوران ان کی اب تک کی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اوگی کی ترقی، صحت و صفائی کے مسائل کے ازالہ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں نئے ڈی ایس پی ابرار خان سے بھی حاجی رفیق خانخیل نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ انہوں نے تبدیل ہونے پر ڈی ایس پی بشیر خان کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ آج اوگی میں نہیں ہیں مگر اوگی میں ان کی خدمات اور اعلیٰ کارکردگی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، ہمیں یقین ہے کہ نئے ڈی ایس پی ان سے بڑھ کر مظلوموں کی داد رسی اور سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کیلئے کردار ادا کرتے ہوئے پولیس فورس کے وقار میں مزید اضافہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں