اوگی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں کھلابٹ تھانہ ک مطلوب اشتہاری مجرم کو کٹھائی سے گرفتار کر لیا

جمعہ 19 اپریل 2019 17:33

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) اوگی پولیس نے کھلابٹ تھانہ کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو کٹھائی سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 27 نومبر 2018ء کو ہری پور کے تھانہ کھلابٹ کی حدود میں اورنگزیب نامی شخص کا قتل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ورثاء کی دعویداری پر نثار احمد ولد سلطان ساکن کھٹائی اوگی کے خلاف 302/34/412 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا جس کے بعد ملزم روپوش ہو گیا۔ گذشتہ روز مجرم اشتہاری کی اوگی کٹھائی میں موجودگی کی اطلاع پر اے ایس آئی سید سردار شاہ نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرنے کے بعدہری پور پولیس کے حوالہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں