فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد نے مانسہرہ میں کارروائی کے دوران آئس کریم بنانے والے چار کارخانے سیل کر دیئے

منگل 2 جون 2020 21:36

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد نے مانسہرہ میں کارروائی کے دوران آئس کریم بنانے والے چار کارخانے سیل کر دیئے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد کی ٹیم نے مانسہرہ میں واقع آئس کریم بنانے والے کارخانوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ کارخانوں میں ناقص صفائی، زائدالمیعاد اجزاء کے استعمال اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے چار کارخانوں کو سیل کر دیا۔ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے مطابق کارخانوں کو مقرر وقت پورا ہونے پر کھولا جائے گا اور کارخانوں کے اندر بہتری لانے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں