مانسہرہ، ڈھائی ہزار سال پرانا دیودار کا تاریخی درخت عدم نگہداشت کیوجہ خطرات کا شکار

اتوار 18 اکتوبر 2020 13:30

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ملکنڈی میں عدم نگہداشت کی وجہ سے ڈھائی ہزار سال پرانا دیودار کا تاریخی درخت خطرات کا شکار ہو گیا ۔تحصیل بالاکوٹ کے علاقے ملکنڈی میں شاہراہ کاغان کے کنارے ڈھائی ہزار سالہ دیودار کے اس درخت کی لمبائی 170 اور چوڑائی 19 فٹ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات نے اس تاریخی درخت تک رسائی کے لیے 4 لاکھ 79 ہزار روپے کی مالیت سے سیڑھیاں بنائی گئیں جو ایک سال کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں،اس درخت کو متعدد بار کاٹ کر قیمتی سیڈار آئل نکالنے اور جلانے کی کوشش بھی کی گئی، اس لیے کٹے ہوئے حصے کو سیمنٹ سے بھرنا پڑا تاہم فارسٹ آفیسرز اس کی حفاظت کے حوالے سے پریشان نہیں ۔

چیف کنزرویٹر جنگلات اظہر علی خان نے کہا کہ اس کی مانومنٹل پوزیشن دیکھتے ہوئے ہم نے وہاں پر ٹریک بنایا اور اس کا جو حصہ جہاں سے تیل نکال سکتے تھے اس کو بند کرکے سیمنٹڈ کر دیا ہے اور اب یہ پروٹیکٹڈ ہے۔شاہراہ کاغان سے متصل سیڑھیوں کے اطراف میں اخروٹ کے درختوں کے تنوں سے چھلکا اور جڑوں سے اترا دنداسہ اس تاریخی درخت کی حفاظت کی اہمیت مزید بڑھا دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں