لوئر کوہستان میں پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان ،ایک منشیات فروش گرفتار ،چرس بر آمد

اتوار 14 فروری 2021 19:40

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2021ء) لوئر کوہستان میں پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان جار ی ہے،ایک منشیات فروش گرفتار کر کے چرس بر آمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون کی خصوصی ھدایت لوئرکوہستان میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈان جاری ھے۔

گزشتہ روزایس ڈی پی او سرکل پٹن مطلوب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پٹن صدر ایوب خان نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ھوئے کی منشیات فروش گل شہزادہ ولد یرکمون ساکن پٹن کے قبضہ سی930گرام چرس برآمد کر کے ملزم کوگرفتار کرلیا۔جس کے خلاف مقدمہ انسداد منشیات ایکٹ کے دفعہ 9CCNSA تھانہ پٹن درج میں درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں