مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ، جے یو آئی مانسہرہ

جمعرات 25 فروری 2021 23:21

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینئر نائب امیر جمعیت علماء اسلام و صد ر متحدہ مجلس عمل ضلع مانسہرہ سابق سینیٹر جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے جنرل سیکر ٹری مولانا ناصر محمود نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے زیر اہتمام آج مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے تمام تر انتظامات مکمل کر دیے گئے ہیں اور ان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے مانسہرہ کی عوام اور جمعیت علماء اسلام کے ورکر اس مظاہرے میں بھر پور انداز میں شرکت کریں اور اس کمر توڑ مہنگائی کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے علاہ کچھ نہیں دیا مرکزی جامع مسجد مانسہرہ سے مہنگائی کے خلاف دو بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگا ، مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی و گیس کی بلوں کے اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جماعت نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دی اور انہی کی کال پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو رہاہے ۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں