مانسہرہ،کیری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی،تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

منگل 14 ستمبر 2021 00:21

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) بالاکوٹ روڈ ریڑھ گلہ کے قریب کیری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پہنچا دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریڑھ گلہ کے مقام پرمانسہرہ کی طرف آنے والے موٹر سائیکل کوتیزرفتارکیری ڈبہ نے ٹکردے ماری۔اس حادثے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار24سالہ عاطف ساکنہ جابہ شدیدزخمی ھو گیا۔حادثے کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی زخمی ہونے والے نوجوان کو طبعی امداد فراہم کی۔اورتشوہش ناک حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں