رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہوم و ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے عزاز میں تقریب کا اہتمام

جمعرات 23 ستمبر 2021 16:09

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہوم اور ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے عزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ارکان صوبائی اسمبلی نذیر احمد عباسی، نصیر اللہ خان وزیر، زینت بی بی، نعیمہ کشور خان، طفیل انجم، عبدالغفار، مفتی عبید الرحمن، میجر شاداد خان،  ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہزارہ میراویس نیاز، ڈپٹی سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی  انعام اللہ خان درانی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران بھی موجودتھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بابر سلیم سواتی نے کہا کہ یہ تقریب دوستوں کے مل بیٹھنے کا ایک ذریعہ  ہے، گپ شپ سمیت ایک دوسرے سے تعلقات  استوار ہوتے ہیں، ایسی تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں