ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کا 8 اکتوبر 2005 کےزلزلہ کی برسی سے قبل بکریال سٹی میں آپریشن کلین اپ کے تحت 318فراد سے اراضی واگزارکروانے کا فیصلہ

منگل 5 اکتوبر 2021 17:12

بالاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2021ء) ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے8 اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلہ کی سولہویں برسی سے قبل بکریال سٹی میں آپریشن کلین اپ کے تحت 318فراد سے اراضی واگزارکروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ مقبول حسین کے مطابق بکریال میں تعمیرات کیخلاف زیر دفعہ 144 کا نفاذ کرکے خلاف ورزی پر زیر دفعہ 188 کے تحت گرفتاریوں کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

اس حوالہ سے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ مقبول حسین کی صدارت میں اجلاس منگل کے روز سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تحریک تکمیل بالاکوٹ کے چیئرمین حاجی طاہر خان،سابق ضلعی خطیب قاضی خلیل احمد کے فرزند وسماجی شخصیت قاضی نعمان خلیل,حاجی منصف حسین اعوان،ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سیٹھ مطیع اللہ،سابق ناظم نڑاہ حاجی نور حسین،انجمن تاجران بالاکوٹ کے سابق صدر جاوید اقبال،سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں محمد عرفان،میاں محمد اشرف،بابو ایاز،سابق سٹی ناظم بالاکوٹ اسد قذافی،حیدر علی خان،حاجی فریدون،محمد اشرف،ماسٹر معروف،اور اہلیان ریڈ زون بالاکوٹ کی نمائندگی کیلئے اہم سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ صدام حسین میمن بھی اجلاس میں شریک تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  مقبول حسین نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جہاں ہے اور جیسی ہے کی بنیاد پر بکریال میں فوری طور پر اہلیان ریڈ زون کوپلاٹوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بکریال منصوبہ کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں