وائلڈ لائف مانسہرہ نےنایاب اورقیمتی چھپکلیاںسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،2ملزمان گرفتار

بدھ 22 جون 2022 15:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2022ء) محکمہ وائلڈ لائف نے ناکہ بندی کے دوران نایاب اورقیمتی چھپکلی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے2سمگلر گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ لائف کے ایس ڈی ایف اوعبدالرشید تنولی کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے داتہ ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران کیری سوزوکی نمبرایل آر زیڈ1082کی تلاشی کے دوران ایبٹ آباد سے مانسہرہ سمگل کی جانے والی15عدد قیمتی اورنایاب چھپکلیاں برآمد کرکے2ملزمان گرفتار کئے۔

محکمہ وائلڈ لائف کےعہدیداران نےلیپرڈگیکونامی چھپکلی کی قیمت لاکھوں روپے بتائی ہے۔۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ یہ چھپکلیاں ایبٹ آباد اور حویلیاں کے مختلف پہاڑوں اور جنگلات سے پکڑ کر ملک کے مختلف علاقوں میں سمگل کرتے ہیں۔ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ مجریہ 2015ء کے تحت چالان چاک کرکے مزید قانونی کارروائی عمل شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں