اسسٹنٹ کمشنر کا یوٹیلٹی شاپس اور جنرل سٹورزمیں اشیائے خوردونوش کے معیار اورقیمتوں کا معائنہ

جمعہ 20 اکتوبر 2023 18:52

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2023ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ بشارت شاہ نے یوٹیلٹی شاپس، جنرل سٹورز، بیکریاں، ریسٹورنٹس، سبزی اور چکن شاپس سمیت اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمت کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے قیمتوں کے ضابطے ، ڈی سی ریٹ لسٹ ، معیاد ختم ہونے والی اشیاء ضبط اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔ بشارت شاہ نے پیٹرول پمپس کو بھی چیک کیا اور کرایوں کے ضابطے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں