مانسہرہ، گاندھیاں میں ٹریفک حادثہ ، 3 افراد زخمی

پیر 25 مارچ 2024 13:26

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) مانسہرہ کے نواحی گاؤں گاندھیاں میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گاندھیاں کے مقام پر سوزوکی اور مہران میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں 45 سالہ سید گل، 28 سالہ آصف اور 40 سید آصف شاہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال مانسہرہ منتقل کر ا دیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں