والدین پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں، ریسکیو 1122 مانسہرہ

منگل 26 مارچ 2024 11:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ریسکیو 1122 مانسہرہ نے کہا ہے کہ والدین پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں اور اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں۔ ترجمان ریسکیو1122 مانسہرہ کے مطابق یہ پیغام ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے مفاد عامہ کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پیغام کو آگے پھیلائیں اور خدمت خلق کے اس مشن میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ ترجمان نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے، اس پر پابندی ہے اور قابل سزا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ کی ڈور سے کسی کی زندگی ختم ہو سکتی ہے، اپنے بچوں کو اس بارے میں آگاہی فراہم کریں اور کسی بھی ایمرجنسی میں 1122 پر کال کریں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں