ڈی پی او مانسہرہ کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر

بدھ 27 مارچ 2024 14:39

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سمیت پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ڈی پی او مانسہرہ کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر اعلیٰ حکام نے ڈی پی او کو پوسٹنگ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعیناتیاں اور پوسٹنگ سروس کا حصہ ہیں، ہم ان کی نئی جگہ تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ضلع مانسہرہ میں ان کی تعیناتی میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش رہی اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں