مردان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت جماعت پنجم کے پریکٹیکل 28ستمبر کو ہوں گے

ہفتہ 15 ستمبر 2018 13:03

مردان۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) مردان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کنٹرولر امتحانات راشد گل نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ کی چھٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے فزکس اور ہیلتھ و جسمانی تعلیم جماعت پنجم کے پریکٹیکل 21ستمبر جمعہ کی بجائے 28ستمبر کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

باقی تمام پریکٹیکل ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔ تمام طلبہ و طالبات پریکٹیکل لیبارٹری میں مذکورہ تاریخ کو مقررہ وقت پر تشریف لائیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں