عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، اسد علی کشمیری

جمعہ 17 اگست 2018 12:42

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) غیر سرکاری تنظیم ایوا بی ایچ این کے ڈسٹرکٹ ایڈوکیسی فورم کی جانب سے ایک اجلاس کاانعقادکیاگیاجس میںچیئر مین ولید خان،وائس چیئر مین گلشاد خان،نوبت خان،عثمان قمر، سکند خان ،نورزمان تنولی ،قائم مقام ضلع ناظم مردان اسدعلی کشمیری،ضلعی ممبر حاجی نعیم انور،ممتاز بہادر،اشتیاق حسین، ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر مردان علی بخش، نیو ٹریشن کوارڈنیٹر لبنیٰ پرویز،پروبیشن آفیسر ریاض علی، قمرزمان ایڈوکیٹ،ایوا بی ایچ این کے پراجیکٹ آفیسر عمر حیات نے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ضلع ناظم اسد علی کشمیری نے کہاکہ عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اب تمام بی ایچ یوز کی اپ گریڈیشن کے منصو بوں پر کام جاری ہے، جلد ہی مراکز صحت کے مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ضلعی حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کے پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر انتہائی مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے مقررکردہ اہداف کے حصول کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، بنیادی مراکز صحت پر ادویات کی فراہمی کے ساتھ میڈیکل آفیسرز اور متعلقہ عملے کی حاضری میں بہتری کیلئے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اسدعلی کشمیری نے کہاکہ دور دراز علاقوں کے بنیادی مراکز صحت کو فعال بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس سے چیئر مین ولید خان،وائس چیئر مین گلشاد خان،نوبت خان،عثمان قمر، سکند خان ،نورزمان تنولی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں