Xمردان میں گیس چوروں کو 4 کروڑ 96 لاکھ جرمانہ

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:45

غ*پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) مردان میں گیس چوروں کو 4 کروڑ 96 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔ چوری کی مد میں بھاری جرمانے سوئی گیس آفس مردان ریجن میں جمع کیے جاچکے ہیں. سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ذرائع کے مطابق میٹر ٹمپرنگ کی مد میں 514 میٹروں اور 229 ڈائریکٹ گیس استعمال کرنے والے صارفین کو اس مد میں جرمانہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریجنل مینجر سوئی گیس مردان ریجن عاکف نور کی قیادت میں گیس لاسز کم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن کوشش اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں. لاسز میں کمی کی ایک وجہ پُرانی بوسیدہ لائینوں کی تبدیلی بھی ہے۔ اس سال ابھی تک 60 کلومیٹر پرانی لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری ہے جس سے نہ صرف گیس لاسز میں کمی آئی ہے بلکہ گیس کی ترسیل بھی کافی بہتر ہوئی ہی. ریجنل منیجر سوئی نادرن گیس عاکف نور نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور صارفین کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے سچوویشن روم کام کر رہا ہے جس میں چوبیس گھنٹے ایک آفیسر ڈیوٹی پر موجود رہتا ہے، گیس کی چوری اور دیگر شکایات کے لئے ہیلپ لائن 1199 پر شہری اطلاع کریں گیس چوری کی اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں