مردان میں لوڈشیڈنگ کیخلاف پی ٹی اذئی کارکنان کااحتجاج، ایم پی اے کے ایس ڈی او کو دھکے

پیر 1 اپریل 2024 15:55

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا(کے پی ) کے ضلع مردان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا اور واپڈا کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ایکسین آفس کے احاطے میں داخل ہوگئے اور واپڈا حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔اس دوران بات چیت کیلئے آنے والے ایس ڈی او کو ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اور مشتعل کارکنوں نے دھکے دے کر واپڈا آفس سے باہر نکال دیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں