امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لائیگی،ڈی پی اومردان

بدھ 19 ستمبر 2018 22:29

مردان ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحدمحمود نے کہا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لائیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحدمحمود کی خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کا رات کو شہر اور دیہاتوں میں پیدل گشت امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے ضلع بھر میں خصوصی ناکہ بندیاں محرم الحرام کے حوالے سے پولیس فورس ہائی الرٹ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کے ساتھ شہر اور دیہاتوں میں اضافی پیٹرولینگ شروع کر دی گئی ہے ۔

کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے مردان پولیس ہمہ وقت تیار ہے ڈی پی او کیپٹن (ر) واحدمحمود کاعوام الناس سے اپیل ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران واہلکاروں کے ساتھ تعاون کرکے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں