مردان میڈیکل کمپلیکس کے ینگ ڈاکٹرزکا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 3 جنوری 2019 22:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) مردان میڈیکل کمپلیکس کے ینگ ڈاکٹرزنے جمعرات کو مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے نوشہرہ روڈ کوکچھ دیرہرقسم کے ٹریفک کیلئے بندرکھااوراس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ مردان میڈیکل کمپلیکس کے ینگ ڈاکٹرزکے مسائل فوری طورپرحل کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرزکی تنخواہیں پچھلے چھ ماہ سے بندہے اس کے ساتھ ساتھ انہیں ڈیوٹی آورزکے دوران کئی انتظامی اورمالی مسائل کاسامناہے ۔انہوںنے محکمہ صحت سے مطالبہ کیاہے کہ ان کے تنخواہیں فوری طورپرریلیزکیاجائے۔اوران کے دیگرمسائل بھی حل کئے جائیں دوسری صورت میں وہ اپنے احتجاج کاسلسلہ وسیع کرنے پرمجبورہونگے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں