مردان پریمئیرلیگ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پار ہوتی زوانان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

فاتح ٹیم نے تخت بھائی کنگز کوصفر کے مقابلے میں سے شکست دیدی،تاہم تخت بحائی کنگزابھی لیگ سے باہر نہیں ہوئی

پیر 6 دسمبر 2021 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) مردان پریمئیر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پار ہوتی زوانان نے تخت بھائی کنگز کوصفر کے مقابلے میں سے شکست دیکر کیلئے کوالیفائی کر لیا۔یونس سٹیڈیم پر کھیلے جانیوالے مردان پریمیئر لیگ سیزن ٹو میں پار ہوتی زوانان نے گروپ اپنے گروپ میں اب تک کی غالب ٹیم تخت بھائی کنگز کو شکست دیدی،تاہم تخت بھائی ابھی بھی لیگ سے باہر نہیں ہیںِِ ،پارہوتی ِزوانان کے مداحوں نے ٹیم کیساتھ جشن منایا۔

پلیئر آف دی میچ قراردیئے جانیوالے کھلاڑی بصیر شاہ کو شائقین نے کندوں پر اٹھاکر خوشی کا مظاہرہ کیا،بصیر نے 77ویں منٹ میں گول کیا۔ اگلا میچ گروپ اے کی ٹیموں اورایم پی ایل سیزن ٹو کے فائنلسٹ ہوتی ایگلز اور خاکسار سٹی کے لیے کوارٹر فائنل کے طور پر ھو گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشن اور سابق ایم پی اے ظاہر علی شاہ ،سابق فٹبالر باسط کمال جو جنرل سیکرٹری صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشن بھی ہیں،مردان گولڈ اسمتھ ایسوسی ایشن کے صدر غلام حسین تھے۔

میچ ریفری کے فرائض پشاور کے فیفا ریفری اکرام اللہ یوسفزئی نے انجام دیئے۔ رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی نے تقریب کے انعقاد پر مردانوال خلق، ایونٹ کے انتظامات کرنے پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن، یونس سٹیڈیم مردان میں سہولیات فراہم کرنے پر کنٹونمنٹ بورڈ کوانتظامیہ کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے پرشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں