مستونگ ،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

پیر 2 اکتوبر 2017 16:01

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) مستونگ کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق مستونگ سے کھڈکوچہ جانیوالی لوکل بس پر ڈی سی ہائوس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرئنگ کی جس سے بس کے دروازے میں کھڑا نصراللہ شاہوانی نامی شخص شدیدزخمی ہوگیا زخمی کونواب غوث بخش میموریل ہسپتال میں ابتدائی طبی امداددینے کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیاگیامزیدکاروائی سٹی پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں