ڈپٹی کمشنر کمپلیکس مستو نگ میں ہیلتھ کارڑ پروگرام بارے آگائی سیمینار

حکومت بلوچستان نے تمام شہریوں کا صحت کارڈ کے ذریعہ مفت علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور الحمدللہ یہ منصوبہ اب پایہ تکمیل تک پہنچنے کو ہے اور 20 اکتوبر تک یہ مکمل ہوگا،اسد اللہ کاکڑ

جمعرات 5 اکتوبر 2023 20:25

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2023ء) ڈپٹی کمشنر کمپلیکس مستو نگ میں بلوچستان ہیلتھ کارڑ پروگرام کے حوالے سے ہیلتھ کارڈ کے بارے آگائی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ہیلتھ کارڈ اسد اللہ کاکڑ، ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی ، ڈائرکٹر ایڈمنسٹریٹریشن التاز سخی، ڈایریکٹر ٹیکنیکل فیصل کاکڑ ، اسٹیٹ لائف کے نمائندے جلال الدین اور نادر کی ٹیم فاروق حیدر مب الرحمن نے شریک ہوئے۔

سیمینار میں ضلع مستونگ کے مختلف سیاسی جماعتوں کے صدور و عہدیداران ، انجمن تاجران، علماء کرام، زمینداران، سول سوسائٹی صحافی برادری اور مختلف طبقہ فکر کے لوگ نے بڑی تعداد میں شرت کیا۔سیمینار کے شرکاء کو چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اللہ کاکڑ نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے تمام شہریوں کا صحت کارڈ کے ذریعہ مفت علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور الحمدللہ یہ منصوبہ اب پایہ تکمیل تک پہنچنے کو ہے اور 20 اکتوبر تک یہ مکمل ہوگا، ہیلتھ کارڈ، جو کہ آپ کی شناختی کارڈ ہوگی،اور کوئی الگ کارڈ جاری نہیں کیاجائیگا، وہ سب کے لئے یکسان علاج کی سہولیات مہیا کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے تمام 18 سال سے کم عمر بچوں کا ب فارم بنوائیں اور 18 سال سے زائد عمر کے افراد کا شناختی کارڈ بنوائیں۔ ہر خاندان کا الگ الگ حیثیت ہوگی، مطلب کہ اس کا کارڈ الگ ہو گا۔ 10 لاکھ روپے تک کا تمام علاج ملک بھر کے 1200 سے زائد کسی بھی پینل ہسپتال سے مفت کروایا جا سکے گا۔ اس میں کسی ریفرنس یا ریفرل کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ہر مریض کو عزت و وقار کے ساتھ علاج کیا جائے گا۔

اپ ہسپتال جا کر ہیلتھ کارڈ کے کاونٹر پر اپنی شناختی کارڈ دکھائیں گے اور اپ کا علاج شروع کیا جائے گا، اور علاج مکمل ہونے کے بعد شناختی کارڈ دکھا کر بغیر کسی مشکل کے مریض ہسپتال سے ڈسچارج ہو گا۔ کسی بھی مشکل مسئلے کو حل کرنے کے لئے اور سہولیات کو عوام تک اسانی سے پہنچانے کے لیے ہیلتھ کارڈ پروگرام کی ٹیم فوری طور پر عمل درآمد کرائے گی۔

ہمارا وژن ہے کہ بلوچستان کے عوام کو علاج کی سہولیات مفت مہیا کی جائیں۔مختلف بیماریوں کی وجہ سے پوری خاندان کی جمع پونجی خرچ ہو جاتی ہے اور ادھار لے کر علاج کیا جاتا ہے۔ کئی مریض پیسہ نہ ہونے کی صورت میں علاج ہی نہیں کر پاتے۔ لیکن انشاء اللہ اب ایسا نہیں ہو گا۔ ہر مریض کو عزت و احترام کے ساتھ پاکستان کے تمام اسپتال میں مفت علاج کیا جائے گا، انھوں نے کہاکہ یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ عام اور چھوٹے بیماری یا او ہی ڈی جیسے ڈاکٹر سے چیک اپ اور ڈاکٹر کی جانب سے ادویات کی پرچی دینے پر لاگو نہیں ہوگا بلکہ ایسے بیماریاں جس میں مریض کے ٹیسٹ ہونگے اور انہیں داخل ہونا پڑھے اس صورت میں حکومتی ہیلتھ کارڈ کارامد ہوگا، یہ ہیلتھ کارڈ پنجاب اور کیپی کے طرز پر ہوگا، ۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ رزاق ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاللہ مستونگ کے تمام عوام کا علاج مفت ہو گا اور ڈپٹی کمشنر افس عوام کی بہتر سہولت کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔ اور ہم ہیلتھ کارڈ پروگرام بلوچستان کے ساتھ مل کر بہترین علاج عوام کو مہیا کرینگے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں