دشت کے علاقے میں ایف سی اور کسٹم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 25 بڑی گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا

اتوار 10 دسمبر 2023 21:25

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) دشت کے علاقے میں ایف سی اور کسٹم نے مشترکہ رکاروائی کرتے ہوئے 25 بڑی گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا، جس کے خلاف ٹرانسپورٹرز اور تاجروں نے قومی شاہراہوں کو دو مقامات پر احتجاجا بلاک کردیا، کوئٹہ کراچی شاہراھ لکپاس ٹول پلازہ اور کوئٹہ سبی شاہراھ کو مدینہ ہوٹل تیرامیل کے مقام پر صبح 12 بجے بلاک کرکے دہرنا شروع کیا روڈ بلاکنگ اور دہرنا رات 7بجے تک جاری رہنے کے بعد کامیاب مزاکرات کے بعد روڈ ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا، شاہراہوں کی بندش سے روڈ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور مسافروں حصوصا بچوں خواتین اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے چھاپے میں پکڑی گئی گاڑیوں میں غیرملکی سامان لوڈ تھا جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہیں، اس دوران تاجر برادری اور ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب ایف سی اور کسٹم حکام نے ہمارے سامان اور گاڑیوں کو پکڑا گاڑیاں اور سامان ریلیز نہیں کیا جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گاتاجر برادری کا کہناتھا کہ چمن بارڈر بند ہے تربت گوادر سیروزگار نہ ہونے کے برابر ہے،پکڑے گئے گاڑیوں میں تاجروں کے کروڑوں کا مال ہیں بارڈر سے تمام اداروں کے سامنے سے مال لاتے ہیں وہاں کوئی روک ٹوک نہیں گھر کے اندر چھاپہ مارنا تاجروں اور ٹرانسپورٹ مالکان کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹ مالکان کا موقف ہے کہ جب تک ہمارے مال اور گاڑیاں واپس نہیں کیا جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گا، دریں اثنا سکورٹی حکام نے لکپاس ٹول پلازہ کے مقام پر احتجاج و دہرنا دینے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کامیاب مزاکرات کرکے یقین دہانی پر روڈ ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں