بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر بدامنی کی طرف دھکیلاجارہاہے ،اے این پی رہنماء اسدخان اچکزئی کی لاش ملنا اسی سلسلے کی کڑی ہے ،میر سکندرخان ملازئی

پیر 1 مارچ 2021 16:40

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) ممتازقومپرست رہنماء نیشنل پارٹی کے سینئررہنماء سابق سٹی ناظم میر سکندرخان ملازئی نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسدخان اچکزئی کی اغواہ اور بیمانہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر بدامنی کی طرف دھکیلاجارہاہے اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسدخان اچکزئی کی لاش ملنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے لواحقین سے تعزیت کااظہار کرتیہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین اور اے این پی کے ساتھ ہیں بلوچستان محبت امن اور انسان دوست اقوا م کی سرزمین ہے ایک منصوبے کے تحت اس کو میدان جنگ میں تبدیل کیاگیا پرامن سیاسی رہنماء کا قتل المیہ سے کم نہیں حکومت اوراداروں کو عوام کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے میر سکندرخان ملازئی نے کہاکہ اسد اچکزئی کا قتل ایک گہری سازش ہے جس کو تمام سیاسی رہنماء مل کر بے نقاب کریں انھوں نے کہاکہ شہیداسد اچکزئی کے قتل میں ملوث لیویز فورس مستونگ کا اہلکار شامل ہونے کاجو انکشاف ڈی آئی جی نے کیا یہ ڈی سی مستونگ کے نااہلی پر مہر ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ مستونگ لیویز فورس کا اہلکار ڈکیتی چوری اغواہ اور قتل جیسے گنونے جرائم میں ملوث ہے اور نااہل ڈی سی اور انتظامیہ کو پتہ ہی نہیں یہ انکی بدترین نااہلی کا واضع ثبوت ہیں جس کا سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔انھوں کہاکہ نااہل ڈی سی جرائم کو کیسے روکھیں گے وہ خود گھر سے ہی باہر نکلنے کی زہمت نہیں کرتے انھوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ واقع میں ملوث لیویز اہلکار کا جرائم میں ملوث ہونے پر ڈی سی اور انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نااہل آفیسران کو بلاتاخیر تبدیل کرکے اہل اور فرض شناس آفیسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں