کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومت نے مختلف سخت اقدامات اٹھائے ہیں،نورمحمد بڑیچ

عوام کی جان بچانے کیلئے لاک ڈائون سمیت دیگر اہم اقدامات شامل ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ

بدھ 19 مئی 2021 16:54

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ نورمحمد بڑیچ نے کہاہے کہ کورونا وائرس ایک خطرناک جان لیوا عالمی وباء ہے کورونا وائرس نے پورے دنیا کو اپنے شدید لپیٹ میں لے لیاہے جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گئے اور کروڑوں افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔کوروناوائرس کے تیسری لہر نے جہاں پر پورے دنیا سمیت ہمارے ملک پاکستان کو بھی سخت متاثر کیاکورونا وائرس سے بچاو کیلئے حکومت نے مختلف سخت اقدامات اٹھائے ہوئے ہیںجس میں عوام کی جان بچانے کیلئے لاک ڈاون سمیت دیگر اہم اقدامات شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاوں کیلئے عوام میں شعور و آگاہی فراہم کرنے کیلئے میڈیا کے نمائندہ ہمارا ساتھ دیںان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی مستونگ نورمحمدبڑیچ نے کہاکہ معاشرے میں میڈیا کا کلیدی کردار اور اہم رول ہوتا ہیں میڈیا کے نمائندے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس کا ساتھ دیں اور عوام میں اس کے خطرناک صورتحال کے حوالے سے شعور اور آگاہی فراہم کریںاور انہیں کورونا سے بچاو کا ویکسینیشن کرنے کیلئے آگاہی دیں تاکہ لوگ اس عالمی وباء سے بچنے کیلئے اپنا ویکسین لگائے تاکہ وہ خود بھی اس وبائی مرض سے بچے اور دوسروں کو بھی بچاسکے۔

انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے آثرات سے بچنے کیلئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریںکیونکہ کوروناوائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہیں۔عوام ماسک کا استمال کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائے کیونکہ کورونا سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہے اور جن کو علامات ظاہر ہو وہ محکمہ صحت سے رابطہ کریں۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں