مستونگ، ضلعی انتظامیہ ان ایکشن،بازار کی دکانوں میں چیکنگ، زائدالمعیاد اشیاء برآمد،موقع پر ضائع کردیاگیا

پیر 31 مئی 2021 17:04

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) ضلعی انتظامیہ ان ایکشن،بازار کے دکانوں میں چیکنگ، زائدالمعیاد اشیاء برآمد،زائد المعیاد اشیاء کو موقع پر ضائع کردیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنرو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مستونگ عطاء المنیم نے بازار کے دورے کے موقع پر مختلف دکانوں سے وافرمقدار میں ایکسپائرز اشیاء خوردونوش برآمد کرکیتلف کر کے جلا دیاگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عطاء المنیم نے ایس ایچ او محمد یونس و دیگر حکام کے ہمراہ مستونگ بازار کا دورہ کیا۔دورے کے دوران نرخنامہ چیک کیا،زائد المعیاد اشیا برآمد کرکے تلف کردیاگیا۔ عدم صفائی اور زائد المعیاد اشیاء والے متعدد دکانداروں کو جرمانہ اور متعدد کو آخری وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیاکہ آئندہ سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتیہوئیانہیں بھاری جرمانہ اور گرفتار کرکے جیل بھی بجوایاجائیگا۔

(جاری ہے)

سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں طور پر دکان میں آویزاں کیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر مستونگ و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عطاء المنیم نے کہاکہ زائد المعیاد اشیائ فروخت کرنا جرم ہیں اور انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔ اشیاء خوردونوش کی عوام سے زیادہ قیمت وصو ل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائینگے۔

اور کسی کو بھی خودساختہ مہنگائی کرنے کی کسی صورت نہ اجازت دینگے اور نہ ہی برداشت کرینگے۔زائد المعیاد اشیاء اور گراں فروشی کرنے اور سرکاری نرخنامہ پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں جاری رہے گی۔ دکانداروں کو زاہد المعیاد اشیاء رکھنے اور فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔انھوں نے دکانداروں کو متنبہ کیاکہ وہ از خود اپنے دکانوں سے زائد المعیاد اشیا ہٹادیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائے جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں