کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ خا تون سمیت دو افراد جاں بحق تین زخمی

جمعہ 6 اگست 2021 16:32

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2021ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ خا تون سمیت دو افراد جاں بحق تین زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں ریکی بوز کے مقام پر گاڑی اور مزدا ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں عمران سمیجو ولد محمد ایوب سمیجو ایکسین ایریگیشن اور اور ڈی ایس پی محمدیوسف سمیجو کی اہلیہ موقع پر جاںبحق جبکہ ڈی ایس پی محمدیوسف سمیجو کی دختر سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے لاشو ں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کاروائی جا ری ہے ۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں