خسرہ ایک موذی مرض ہے مگر بروقت ویکسین اور ٹیکہ لگانے سے اس موذی مرض سمیت مختلف بیماریوں سے بچوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:42

مستونگ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری کہا کہ خسرہ ایک موذی مرض ہے مگر بروقت ویکسین اور ٹیکہ لگانے سے اس موذی مرض سمیت مختلف بیماریوں سے بچوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انسداد خسرہ مہم کا افتتاح کے دوران پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایم ایس میڈم ساجدہ پروین مینگل اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ خسرہ اورتمام موذی امراض سے بچاو کیلئے والدین اپنے بچو کی بروقت ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر سے زندگی بھرکی معذوری اورمحتاجی سے اس حوالے سے معاشرے کے ہرذی شعور انسان کو اپنا کردار اداکرنا چائیے ،ایم ایس ڈی ایچ کیو نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے متعلق بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ خسرہ مہم ضلع کے ڈی ایچ کیو سمیت مختلف مقامات پربی ایچ یوز آر ایچ سیز میں 26اکتوبر تک جاری رئیگی ملک اور صوبے بھر کی طرح ضلع مستونگ میں بھی 15تا 27 اکتوبر خسرہ سے بچاؤ کی مہم جاری رہے گی، مہم کے دوران نو ماہ تا پانچ سال تک کے 50646 بچوں کو خسرہ بچاؤ ویکسین کی جائیگی جس کے لیئے 41 ٹیمیں 2 موبائل ٹیمیں اور 12 فکس سینٹرز قائم کیئے ہیں، ڈاکٹر ساجدہ مینگل نے بتایا کہ ملک بھر میں خسرہ کی بیماری موجود ہے جبکہ بلوچستان میں خسرہ کی بیماری کے کیسز سب سے زیادہ ہیں انہوں نے کہا کہ والدین خسرہ مہم میں ہمارے ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو خسرہ بچاؤ ویکسین اور ٹیکہ لگائیں تاکہ ان کے بچے ان موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں